کوہاٹ میں غیرقانونی گولڈ مائننگ کے خلاف آپریشن جاری ہے جس دوران گمبٹ میں پولیس وین پر دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا س دوران 8 اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ شہادتوں کا بھی خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق زخمی ہونے والے آٹھ اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ، پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جسمیں 11 اہلکاروں کے شھید ہونے کی اطلاع ہے جبکہ متعدد خارجیوں کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں ۔
پولیس اور سیکیورٹی فورسزکے تازہ دم دستے جائے وقوعہ پہنچ گئے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بزدل فتنہ الخوارج اور جرائم پیشہ گٹھ جوڑ کی جانب سے چھپ کر وار کیا گیا ۔
ڈی پی او کے مطابق دہشت گردوں کا کا تعاقب جاری ہے ۔ آخری خارجی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا ۔