The news is by your side.

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی ۔

پٹرول 8 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کی کمی کر دی گئی ، نوٹیفکیشن جاری

0

اسلام آباد: مشرق وسطی کی صورتحال میں بہتری کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف دینے کا سلسلہ جاری، منگل کے روز بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا گیا،

مسلسل دوسرا ہفتہ ہے کہ حکومت کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی پالیسی پر عمل جاری

 آج کے لیے اعلان کردہ قیمتوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 338 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت کم ہوکر 371 روپے پر آگئی ہے

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے جس کا اطلاق 11 نومبر کیلئے ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.