سونے کی غیر قانونی مائننگ کرنے والوں کے خلاف آپریش، 18 خوارج جہنم واصل
آپریشن میں کے پی پولیس اور سول انتظامیہ کے 10جوان خوارج کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے وطن پر قربان
کوہاٹ:خیبر پختونخوا پولیس اور مقامی سول انتظامیہ کی جانب سے کوہاٹ کے قریب درابو کچ میں غیر قانونی طور پر سونے کی مائننگ کرنے والے عناصر کے خلاف آپریشن, کے پی پولیس کے 10 جوان وطن پر قربان ، 18 خوارج جہنم واصل کر دیے گئے،
آپریشن مکمل کرنے کے بعد جب پولیس پارٹی واپس آ رہی تھی تو جرائم پیشہ عناصر کے ایماء پر فتنہ الخوارج نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا۔
پولیس کے جوانوں نے حملہ آوروں کا انتہائی بہادری اور جواں مردی سے مقابلہ کیا، جس کے نتیجے میں 18 خوارج جہنم واصل ہوئے۔
اس دوران بہادری سے لڑتے ہوئے خیبر پختونخوا پولیس کے 10 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔
بیرونی قوتوں کے ایما پے جرائم پیشہ عناصر اور فتنہ الخوارج کا باہمی گٹھ جوڑ اور پولیس پارٹی پر مشترکہ حملہ اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ جرائم پیشہ مافیا اور فتنہ الخوارج آپس میں منظم روابط رکھتے ہیں،
یہ واقعہ ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ فتنہ الخوارج کا دینِ اسلام اور پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ عناصر اپنے مذموم مقاصد کے لیے جرائم پیشہ مافیاز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
بیرونی پشت پناہی سے کام کرنے والے جرائم پیشہ عناصر اور فتنہ الخوارج کے خلاف ہر ممکن کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خوارج کے سہولت کاروں اور جرائم پیشہ مافیاز کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
آج شہید ہونے والے پولیس کے شہداء کا تعلق خیبر پختونخوا، بالخصوص ضلع کوہاٹ سے تھا۔ ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔